Friday, May 3, 2024

آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ، ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ، ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
May 3, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی سکیورٹی اور سرحدی صورتحال سمیت دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکائے اجلاس نے آپریشن ردالفساد کی پیشرفت کا جائزہ اور خطے میں امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکا نے ملک میں مستقل امن کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کور آڈیٹوریم میں خیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان کو متحرک اور قابل نوجوان دستیاب ہیں۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ پشتون تحفظ تحریک بذات خود کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پی ٹی ایم نے جو مسائل اجاگر کیے وہ حقیقی ہیں۔ آپریشنز کے بعد ایسے مسائل کا ابھرنا قدرتی امر ہے۔