Thursday, April 25, 2024

عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کیا جائیگا، کور کمانڈرز

عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کیا جائیگا، کور کمانڈرز
June 27, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس  ہوئی ،  شرکاء نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کیا جائیگا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 211 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ،  کانفرنس میں خطے کی صورتحال،حالیہ سکیورٹی امور، آپریشن ردالفساد اور سماجی و معاشی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون کی فراہمی پر غور کیا گیا ، شرکاء نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج، عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریگی۔۔ قومی ذمہ داری کو احسن انداز سے سر انجام دیا جائیگا تاہم داخلی سلامتی چیلنجز اور ملکی دفاع سے کسی قسم کی پہلو تہی نہیں کی جائے گی ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں اِس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ داخلی سلامتی کیلئے کی گئی مثبت کاوشوں کے ثمرات کو خطے تک پھیلایا جائیگا۔