Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، قومی سلامتی اور علاقائی تذویراتی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، قومی سلامتی اور علاقائی تذویراتی صورتحال پر غور
January 14, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں قومی سلامتی اور علاقائی تذویراتی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول ،سرحدی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ مشرق وسطیٰ میں امریکا ایران کشیدگی سے علاقائی امن کیلئے ممکنہ مضمرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1217083081171095552 آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باوجود علاقائی امن کیلئے مثبت کردار ادا کرے گا لیکن مسلح افواج مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گی۔