Sunday, May 5, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،بھارتی اقدام کو مسترد کرنے کے موقف کی مکمل حمایت

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،بھارتی اقدام کو مسترد کرنے کے موقف کی مکمل حمایت
August 6, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے ، جس میں  مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کرنے کے حکومت پاکستانکے موقف کی مکمل حمایت کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کا واحد ایجنڈا کشمیر کی صورتحال تھا۔ان کے مطابق  کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  پاک فوج کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں ،وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ عسکری قیادت نے کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدام پر حکومتی پالیسی کی مکمل حمایت کردی ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو پاکستان نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔