Wednesday, May 8, 2024

آرمی چیف کی زیر صدرات کور کمانڈر کانفرنس، قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور

آرمی چیف کی زیر صدرات کور کمانڈر کانفرنس، قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور
August 11, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدرات کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مجموعی تذویراتی، قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی، جس میں مجموعی تذویراتی، قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت کو سراہا، فورم نے افغان فریقین کے مابین مذاکرات کے جلد انعقاد کی امید کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کورونا وباء کے خاتمے، ٹڈی دل کے خطرات کے تدارک میں سول انتظامیہ کیساتھ تعاون کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وباء کے ضابطہ کار کے تحت محرم الحرام میں عوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے سول انتظامیہ کی مشاورت کیساتھ اقدامات اٹھائے کی بھی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے سندھ، بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی تعریف کی۔ کراچی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں مدد کو بھی سراہا۔