Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ،کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ،کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا
March 23, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کورونا وائرس کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مشتمل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام کورکمانڈرزنے کور ہیڈکوارٹرز سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی، کانفرنس کے شرکاء نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا ،کورونا وائرس کی وباء کیخلاف ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں وضع کردہ حکمت عملی جلد سامنے لائی جائے گی ،بری فوج اور تمام طبی وسائل فوری طور پر سول انتظامیہ کی مدد کیلئے حاضر  ہیں   ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرعزم اور ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، پاک فوج قومی کاوشوں کا حصہ ہے ، آرمی چیف نے کہا کہ بری فوج قومی تحفظ کے مقدس فریِضہ کی ادائیگی اور خدمت کیلئے پرعزم ہے۔