Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، آپریشنل تیاری، ایل او سی کی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، آپریشنل تیاری، ایل او سی کی صورتحال پر غور
March 12, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آپریشنل تیاری، ایل او سی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1238129118585278471?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے قومی و علاقائی سلامتی سمیت مجموعی تذویراتی ماحول پر غور کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے۔ مشترکہ کاوشوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔