Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ
June 17, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے بھارتی جارحانہ عزائم پر تفصیلی غور اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا۔ شرکا نے کہا معصوم کشمیریوں کے خلاف مظالم کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے اور بھارت کی دہشت گردوں کی معاونت کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ملک میں پر تشدد کارروائیوں میں تیزی سے کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء نے افغان امن عمل کے مغربی سرحد پر مثبت اثرات بھی خوش آئند قرار دیئے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1273248724018397186?s=20 https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1273248729827598339?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ملک میں کورونا وبا، ٹڈی دل کے خاتمے، انسداد پولیو کیلئے کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومت کی بھرپور مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ قومی حکمت عملی کے تحت کورونا سے نمٹنا ہو گا۔ ہر شہری نے کورونا سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔