Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ، قومی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ، قومی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال
June 12, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی صورتحال اور خطے کی اسٹرٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مادر وطن کے دفاع کی ہر صلاحیت موجود ہے۔ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف نے فروری میں بھارت کو بھرپور جواب دینے پر فوجی قیادت کو سراہا۔ آرمی چیف نے داخلی امن اور استحکام کیلئے آپریشن ردالفساد کے نتائج کو بھی سراہا۔ فارمیشن کمانڈرز نے کہا ملکی خدمت کے لئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں۔