Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس
April 3, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریگیڈیئر رینک افسران کو میجرجنرل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کل 40 بریگیڈیئرز کو میجرجنرل کےعہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر ظفر اقبال، بریگیڈیئر شاکر اللہ خٹک ، بریگیڈیئرمحمد اویس دستگیر ، بریگیڈیئر عامر نوید ، بریگیڈیئرمحمد اعجاز مرزا، بریگیڈیئر تبسم حبیب، بریگیڈیئرمحمد شجاع انور ، بر یگیڈیئر دلاور خان، بریگیڈیئر سرفراز احمد، بریگیڈیئر آصف محمودگورایہ ،  بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمدعلی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد ، بریگیڈیئرماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص اور بریگیڈیئرعاکف اقبال وغیرہ شامل ہیں۔