Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت اعلیٰ عسکری قیادت کا اجلاس ،چارسدہ حملے کی تحقیقات میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ

آرمی چیف کی زیر صدارت اعلیٰ عسکری قیادت کا اجلاس ،چارسدہ حملے کی تحقیقات میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ
January 23, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں اعلیٰ  عسکری قیادت کا اجلاس ہواجس میں چارسدہ حملےکی تحقیقات میں پیش رفت کا  جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم کی واپسی پر  پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں  اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت کا اجلاس ہوا ہے جس میں چارسدہ حملےکی تحقیقات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اجلاس میں کورکمانڈرپشاور ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرنے شرکت کی۔  اس دوران فاٹا اورخیبرپختونخوا میں آپریشن کا جائزہ لیا گیا اورخیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن پر غور ہوا، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور چارسدہ حملےکی تحقیقات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر قومی سلامتی کے اعلی سطحی اجلاس میں انٹیلی جینس اداروں کے سربراہ سانحہ چار سدہ کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پیش کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کو باچا خان یونیورسٹی دہشتگردی واقعہ سے متعلق ناقابل تردید شواہد پیش کریگا اور افغانستان سے دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کریگا ۔ پاکستان افغانستان کو دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی بھی پیشکش کریگا ۔