Friday, May 17, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت 237 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، علاقائی و قومی سلامتی اُمور کا جائزہ

آرمی چیف کی زیر صدارت 237 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، علاقائی و قومی سلامتی اُمور کا جائزہ
November 24, 2020

 آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرے گی ، پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے امن کا قیام ہمارا فرض ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، بھارت پاکستان، بالخصوص آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے امن کا قیام ہمارا فرض ہے،  پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرے گی۔ بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے قومی کوششوں میں ہاتھ بٹانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس کے دوران ملکی داخلی و خارجی سکیورٹی، علاقائی امور، اسٹرٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اورافغان امن عمل میں مثبت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا، شرکا نے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارتی کوششوں پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت سے ملک کو محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔