Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہارڈ زورن سے ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہارڈ زورن سے ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال
June 25, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ جرمنی پر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی جرمنی کے چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہارڈ زورن سے ملاقات ہوئی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی تعاون، دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کی جرمنی کے چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہارڈ زورن سے ملاقات کے موقع پر ڈی جی سکیورٹی، دفاعی پالیسی ڈاکٹر ڈیٹلف ویشر بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف کی جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہارڈ زورن سے ملاقات میں دفاع و سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے اُمور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پاک آرمی دوطرفہ دفاعی تعاون میں وسعت دینا چاہتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج تربیت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے جرمن تجربہ سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے۔ پاک، جرمن دفاعی تعاون سے دوطرفہ، علاقائی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جرمن حکام نے پاکستان کے افغان امن عمل میں کردار قابل قدر قرار دیا، دونوں جانب سے باہمی دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں وسعت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن وزارت دفاع آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو جرمنی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، یادگار پر حاضری، پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔