Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی تبدیلی سے بھارت سے متعلق پالیسی تبدیل نہں ہوگی  : عبدالباسط

آرمی چیف کی تبدیلی سے بھارت سے متعلق پالیسی تبدیل نہں ہوگی  : عبدالباسط
November 28, 2016

 نئی دہلی(92نیوز)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر  ڈاکٹر عبدالباسط  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے بھارت سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوتی  ۔جنوبی ایشیا کا امن پاک بھارت تعلقات سے  وابستہ  ہے ان کا کہنا تھا کہ  کشمیر بنیادی تنازع ہے   بھارت  غیرمشروط  مذاکرات کرنا چاہتاہے  تو پاکستان اس کے لئے  تیار ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی کو ایک  انٹرویو  میں ہائی کمشنر عبدالباسط  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی مسئلہ ضرور ہے لیکن  پاکستان اور بھارت  میں کشمیر بنیادی تنازع  ہے۔ انہوں  نے مذاکرات ختم کرنے کا ذمہ دار  بھارت کو ٹھراتے ہوئے  کہا کہ مشروط مذاکرات کبھی  کامیاب نہیں ہو تے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے متعلق  پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے موقع پر  بھارت مذاکرات  کرنا چاہے  تو پاکستان اس کے لئے تیار  ہو گا۔ آرمی چیف کی تبدیلی پر عبدالباسط  نے کہا کہ اس سے پاکستان کی بھارت کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ۔۔

عبدالباسط کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے عوام  بھی اب  یہ کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کی وجہ دہشت گردی نہیں بلکہ کشمیر ہے۔