Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے خوش آئند ہے ،خورشید شاہ

آرمی چیف کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے خوش آئند ہے ،خورشید شاہ
December 19, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے خوش آئند ہے ۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں ۔ اداروں کی جنگ شروع ہو گئی تو ملک کا بڑا نقصان ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ نواز شریف کے تحریک عدل بیان پر تبصری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میاں صاحب تحریک انصاف کے مقابلے میں تحریک عدل پارٹی تو نہیں بنا رہے ۔