Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف کی آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات، افغان امن عمل سمیت اہم اُمور پر گفتگو

آرمی چیف کی آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات، افغان امن عمل سمیت اہم اُمور پر گفتگو
March 12, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے اُمور پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان، آسٹریلیا کیساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔علاقائی امن و استحکام کی کاوشوں سمیت باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی مثبت کردار کو سراہا۔