Friday, May 17, 2024

آرمی چیف کی آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات

آرمی چیف کی آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات
July 31, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں نوجوانوں سے گفتگو کی۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان ہونہار، باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے۔ آرمی چیف آئی ایس پی آر انٹرن شپ نوجوانوں ملاقات امید ہے نوجوان ملک کو ترقی و خوشحالی کی حقیقی منزل تک لیجانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوجوانوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان کو گزشتہ دو سالوں میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔ آرمی چیف آئی ایس پی آر انٹرن شپ نوجوانوں ملاقات پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ نوجوانوں نے تمام تر مشکل صورتحال میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ نوجوان خود اعتمادی، میرٹ پر یقین، قانون کا احترام کریں۔