Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کہتےہیں تعلیم یافتہ نوجوان داعش اور دہشت گردوں کا بنیادی ہدف ہیں، وہ ہوشیار رہیں

آرمی چیف کہتےہیں تعلیم یافتہ نوجوان داعش اور دہشت گردوں کا بنیادی ہدف ہیں، وہ ہوشیار رہیں
August 17, 2017

راولپینڈی (92 نیوز) آرمی چیف جبرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان داعش اور اس سے منسلک تنظیموں کا ہدف ہیں ۔ طلبہ سوشل میڈیا کے زریعے غیر ملکی بیانیے سے متعلق مکمل طور پر آگاہ رہیں۔ نوجوان محتاط رہیں۔۔ کیونکہ ہر پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے۔

نوجوان نسل کی کامیابی کیلئے اللہ پر ایمان ، والدین کی عزت اور انتھک محنت ضروری ہیں۔ نوجوان شدت پسند تنظیموں سے حد سے زیادہ محتاط رہیں۔ ملک میں دیر پا امن کے قیام کیلئے ہر کسی کو اپنے تئیں کام کرنا ہوگا۔ یہ کہاہ تھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا۔ وہ فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے  آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت زیر تربیت طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔

آرمی چیف نے طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے پاکستان کا مستقل نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔ نوجوان نسل بھرپور صلاحیت موجود ہے نوجوان نسل میں ملک خوشحالی لانے اور امن قائم کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے،آرمی چیف نے کہا کہ خود پر اعتماد ، میرٹ اور آئین و قانون پر عمل کریں ۔ زندگی میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ نہ اپنائیں ۔ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہے ۔ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج نے پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پاک کرنے کیلئے گرانقدر کامیابیاں حاصل کیں۔