Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کا ٹیلی فون ، علاقائی صورتحال پر غور

آرمی چیف کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کا ٹیلی فون ، علاقائی صورتحال پر غور
August 10, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے ٹیلی فون کیا جس میں علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ان کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ علاقائی استحکام اور دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لائیڈ جے آسٹن نے امریکا اور پاکستان کے مابین تعلقات میں بہتری کے حوالے سے اپنی خواہش کو دہرایا۔ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ خطے میں مشترکہ مفادات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ٹیلفونک گفتگو میں افغانستان میں جاری صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ علاقائی استحکام اور باہمی دفاعی تعلقات میں مزید وسعت دینے پر بھی غور کیا گیا۔