Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا فون ، افغان امن عمل میں پیشرفت پر گفتگو

آرمی چیف کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا فون ، افغان امن عمل میں پیشرفت پر گفتگو
April 16, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت اور افغان امن عمل میں پیش رفت اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کو ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔ جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاک امریکا باہمی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہے۔ چاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔