Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کو 3 سالہ توسیع دینے کیلئے تمام جماعتیں متفق ہیں، شیخ رشید

آرمی چیف کو 3 سالہ توسیع دینے کیلئے تمام جماعتیں متفق ہیں، شیخ رشید
November 30, 2019
لاہور (92 نیوز) سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی ایکسٹینشن ہو جائے گی، وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو 3 سال کی توسیع دینے کیلئے تمام جماعتیں متفق ہیں۔ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کی صورتحال نارمل ہے، ان کے پاس کہنے کیلئے کوئی بات نہیں جو سمجھ رہے ہیں این آر او ہوگا، این آراو نہیں ہوگا۔ عمران خان کسی صورت این آر او نہیں کریں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جلدی مولانا کہیں گے میں بہت ہی خالی ہاتھ گیا ہوں، نیا سال پاکستان میں ترقی کی آواز لیکر آئے گا احتساب کا عمل بہتر ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ بیمار نوازشریف ہیں اور چھٹیاں شہبازشریف گزار رہے ہیں۔ مارچ تک آصف زرداری کی پلی بارگین کا نتیجہ بھی نکل آئے گا۔ ان کا کہنا تھا جو ہیجان برپا کرنے کی کوشش کی گئی تھی وہ ناکام ہوگئی۔ جنرل باجوہ نے کرتار پور راہداری پر ایسا زخم لگایا جو بھارت یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ریلوے کی نئی تجدید کریں گے، ریلوے کا انفرااسٹرکچر بہتر بنائیں گے، ریلوے آمدن کے ریکارڈ میں اضافے کررہی ہے۔