Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ‘ اسلحہ سازی کے معیار کی تعریف

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ‘ اسلحہ سازی کے معیار کی تعریف
January 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں پر انہیں تیار ہو نے والی دفاعی مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مقامی سطح پر تیار ہونے والے الخالد ٹینک ، محافظ اور پروٹیکٹر نامی بکتر بند گاڑیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے الخالد ٹینک اور دیگر دفاعی سازوسامان کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے دفاعی سازوسامان کی تیاری کے حوالے سے اعلی معیار قائم کرنے پر ایچ آئی ٹی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت اب خود کفالت کی جانب گامزن ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں بنایا جانے والا اسلحہ عالمی معیار کا ہے اور پاک فوج اسے اب آپریشن ضرب عضب میں بھی استعمال کر رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دفاعی صنعت پر توجہ دے کر ہم سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز میں کمرشل بنیادوں پر مصنوعات کی تیاری پر زور دیا۔ قبل ازیں ایچ آئی ٹی پہنچنے پر چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل سید واجد حسین نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔