Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کا ہاکی فیڈریشن کیلئے 5 کروڑ روپے فنڈ کا اعلان

آرمی چیف کا ہاکی فیڈریشن کیلئے 5 کروڑ روپے فنڈ کا اعلان
August 28, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی، آرمی چیف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے آرمی چیف کو ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ حکومت ہاکی کی بحالی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہاکی فیڈریشن کیلئے آرمی ویلفیئرفنڈ سے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ صدر پی ایچ ایف نے ہاکی کی سپورٹ کیلئے آرمی چیف کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔