Thursday, May 2, 2024

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، تین شہیدوں کے والد سے ملاقات

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، تین شہیدوں کے والد سے ملاقات
January 3, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے میران شاہ میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ نے سپہ سالار کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی ۔  جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاک افغان سرحد پرحفاظتی باڑ کا جائزہ بھی لیا ۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گڑخیل کرک کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے تین شہیدوں کے والد سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں شہیدوں کے ورثا کو خراج تحسین پیش کی ۔محمد علی خان کے تین بیٹوں اور دو بھتیجوں نے وطن کیلئے جان قربان کی ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر ملکی طاقتوں کو واضح پیغام  دے دیا  کہ قربانیاں دینے والے جوانوں اور بیٹوں کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ آفرین ہے ایسے والدین پر جو وطن پر جان من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑے  تین شہید بیٹوں کے باپ  محمد علی خان  کاحوصلہ بھی پہاڑ جیسا ہے   جنہوں نے کہا کہ تین تو کیا باقی بیٹے بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہوں ۔