Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ، گریجوایٹس کو اسناد اور میڈلز سے نوازا

آرمی چیف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ، گریجوایٹس کو اسناد اور میڈلز سے نوازا
September 17, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن میں یونیورسٹی کے چانسلر گورنر چودھری محمد سرور بھی موجود تھے، آرمی چیف نے گریجوایٹس کو اسناد اور میڈلز سے نوازا۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ، انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، پاکستانی تعلیمی اداروں کے تاج میں نگینہ ہے، جامعہ نے ہمیشہ بین الاقوامی شہرت کے حامل استعاروں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سپہ سالار نے کہا، یونیورسٹی کے گریجویٹس نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا، نوجوان ہمیشہ اپنے مقاصد بلند رکھیں۔ اُنہوں نے کہا، نوجوان قائد کے وژن کے مطابق جہد مسلسل اور وقار کے ساتھ بلندیوں کے لیے سرگرم رہیں۔