Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کا گدار سیکٹر سندھ میں اگلے مورچوںکا دورہ،تھرکول پاور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا

آرمی چیف کا گدار سیکٹر سندھ میں اگلے مورچوںکا دورہ،تھرکول پاور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا
December 12, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے   گدارسیکٹر سندھ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کےمطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدار سیکٹر کا دورہ کیا اور سپاہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے عزم کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  اس موقع پر کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے  مکمل طور پر پرعزم ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تھرکول منصوبے کا بھی دورہ کیا ،  جہاں انہیں منصوبے کی پیشرفت  پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کا راستہ ہموار ہوا ہے، مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ قبل ازیں آرمی چیف نے  ایئرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں  لیفٹیننٹ جنرل حمودالزماں خان کو آرمی ایئرڈیفنس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے ۔ آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کور کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر حاضر اور ریٹائرڈ آرمی افسران اور ایئرڈیفنس کور کے سپاہیوں نے بڑی تعداد موجود تھی ۔