Monday, September 16, 2024

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف ہرگز استعمال نہیں ہونے دیں گے

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف ہرگز استعمال نہیں ہونے دیں گے
April 18, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کسی دوسرے ملک کے خلاف  پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خود سٹیٹ سپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف ہرگز استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے امریکی مشیر قومی سلامتی  میک ماسٹر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز ہونےو الی ملاقات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق امریکی مشیر قومی سلامتی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے متعلق  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ امریکی مشیر قومی سلامتی نے علاقائی سلامتی کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی  کے خلاف جنگ میں پاکستان کردار ناقابل فراموش ہے۔