Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی
August 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ، جس میں انہیں سرحدی صورتحال اور  آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کا دورہ کیا ،آرمی چیف کو سرحدی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ [caption id="attachment_238447" align="alignnone" width="500"]آرمی چیف ‏ کور ہیڈکوارٹرز ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز جنرل قمر جاوید باجوہ ‏ آئی ایس پی آر آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی ‏[/caption] افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین حربی طاقت بنا دیا ہے ، پاک فوج کے افسران اور جوان ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورے اترے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج پوری طرح مستعد ہے اور مجھے اپنی سپاہ پر فخر ہے ۔ [caption id="attachment_238448" align="alignnone" width="500"] آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی ‏[/caption] آرمی چیف تین روز سے لگاتار مختلف فارمیشنز کے دورے کر رہے ہیں ،سپہ سالار ان دوروں میں پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور افسران و جوانوں سے خطاب میں ان کا حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں ۔