Friday, May 10, 2024

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے ملاقات کی

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے ملاقات کی
August 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ، پاک فوج کےحاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران  نے ملاقات کی ، آرمی چیف  نے  خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اورامن واستحکام کے عوام تک اثرات پہنچانے پرتبادلہ خیال کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ،  آرمی چیف  سے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر فوجی افسران نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کو درپیش چیلنجز کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقعوں پر بات کی، آرمی چیف کا  خطے میں  سکیورٹی کی صورتحال اورامن واستحکام کے عوام تک اثرات پہنچانے پرتبادلہ خیال کیا۔