Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کا کراچی کے قریب ایئرڈیفنس رینج کا دورہ،ایف 90ایئرڈیفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا مشاہدہ

 آرمی چیف کا کراچی کے قریب ایئرڈیفنس رینج کا دورہ،ایف 90ایئرڈیفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا مشاہدہ
May 11, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور ایف ایم 90 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا بھی مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کرکے ایف ایم 90 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا مشاہدہ کیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے نئے سسٹم کے تربیتی معیار کی بھی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف ایم 90 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کو حال ہی میں فوج میں شامل کیا گیا ہے، ایف ایم 90 کروز میزائل سمیت بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جب کہ سسٹم سے ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف ایم 90 ایئرڈیفنس سسٹم کے تجربے کے ساتھ ہی نئے میزائل دفاعی سسٹم کی تربیت مکمل ہوگئی اور نئے دفاعی سسٹم سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ army2