Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف کا چین کے پیپلزلیبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز کادورہ،ہم منصب سے ملاقات کی

آرمی چیف کا چین کے پیپلزلیبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز کادورہ،ہم منصب سے ملاقات کی
September 17, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگاؤ سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی،سی پیک کے تحفظ،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی فوج کے سربراہ نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، جنرل ہان نے پاک فوج کی جانب سے سی پیک کیلئے کلیدی سکیورٹی کی فراہمی کو قابل تحسین قرار دیا۔