Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف کا چنوکی کا دورہ، گوجرانوالہ کور کے زیر اہتمام مشق "وکٹری شیلڈ" کا مشاہدہ

آرمی چیف کا چنوکی کا دورہ، گوجرانوالہ کور کے زیر اہتمام مشق "وکٹری شیلڈ" کا مشاہدہ
December 10, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ سیالکوٹ کے قریب چنوکی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور کے زیر اہتمام مشق "وکٹری شیلڈ" کا مشاہدہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو مشق کے مقاصد، منصوبہ بندی اُمور اور طرزعمل پر بریفنگ دی گئی۔ مشق کا بنیادی مقصد آپریشنل تیاریوں کو وسعت دینا، دشمن کی کسی مہم جوئی کی صورت جارحانہ دفاعی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور میدان جنگ کے لیے حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیا۔

سپہ سالار نے کہا مشقیں فوجیوں کی اعتماد سازی، ہم آہنگی میں وسعت، جنگی استعداد بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔

اس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے خیرمقدم کیا۔