Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف کا پینٹاگون کا دورہ ، فقیدالمثال استقبال کیا گیا

آرمی چیف کا پینٹاگون کا دورہ ، فقیدالمثال استقبال کیا گیا
July 24, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ پینٹاگون پر انہیں  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی، آرمی چیف نے امریکی وزیرخارجہ  مائیک پومپیوکی دعوت پر محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیٹرلنڈسےگراہم اورجنرل جیک کین سے ملاقات کی ،خطےکی سکیورتی  صورتحال،افغان امن عمل اور پاک امریکادوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کے پینٹاگون کے دورے سے  ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ، سپہ سالار کا پینٹا گون میں تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا، امریکی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز پہنچے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ پینٹا گون آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کیا ، آرمی چیف کی  قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ سپینسر اور جنرل جوزف ڈنفورڈ کیساتھ  ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی  صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ امریکی فوجی قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا، افغان امن عمل میں بھی پاکستانی فوج  کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  ، چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملے   جہاں  سکیورٹی معاملات اور دو طرفہ فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ  مائیک پومپیوکی دعوت پر محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا۔امریکی وزیرخارجہ اور آرمی چیف کی ملاقات میں  افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام،اعتماداور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر مضبوط باہمی تعلقات بحال کرنے کو اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے سینیٹرلنڈسے گراہم اورجنرل جیک کین سے بھی ملاقاتیں  کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی سیکورٹی صورتحال،افغان امن عمل اورپاک امریکا دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹرگراہم نے خطے کی سکیورٹی بہتر بنانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ سربراہ پاک فوج   آرلنگٹن فوجی قبرستان  بھی گئے  جہاں انہوں نے امریکی فوجی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا،۔اس موقع پر خصوصی تقریب بھی منعقدہوئی جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔