Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف کا پی او ایف واہ کا دورہ، پیداواری یونٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا پی او ایف واہ کا دورہ، پیداواری یونٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی
November 27, 2020

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پی او ایف واہ کے دورہ پر بریفنگ میں تکمیل شدہ اہداف، مستقبل کے منصوبوں بارے بتایا گیا۔ آرڈیننس فیکٹری میں جدیدیت لانے، دیرپا پیداوار کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا حصول بھی بریفنگ کا حصہ تھا۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے بین الاقوامی امور، قومی خزانے کو برآمدات سے تقویت دینے سے متعلق اُمور پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے آرڈیننس فیکٹری میں نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات بھی دیکھیں۔ سپہ سالار نے پی او ایف کی انتظامیہ اور ملازمین کی ادارے کی ترقی کیلئے لگن کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پی او ایف، پاکستان کے دفاع کیلئے سرگرم عمل مسلح افواج کے پیچھے اصل طاقت ہے۔ مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی، جدیدیت، مقامی پیداوار، دفاعی شعبے میں خود انحصاری کیلئے ناگزیر ہے۔