Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کا پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کو خراج تحسین، خدمات کو سراہا

آرمی چیف کا پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کو خراج تحسین، خدمات کو سراہا
February 4, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی ری یونین تقریب راولپنڈی میں ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور خدمات کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء نے بری فوج کو قائدین و سالار دیئے، بری فوج نے آرمی ادارہ برائے عسکری تاریخ قائم کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ عسکری تاریخ، مایہ ناز سپوتوں کے کارہائے نمایاں کو محفوظ بنائے گا، یہ کاوش عسکری تاریخ کو نئی نسل کے افسران کیلئے مفید بنانے کیلئے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پلاٹینم جوبلی ری یونین میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے حیات شرکاء نے شرکت کی۔