Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کا پنوعاقل کا دورہ، فارمیشن تربیتی امور اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

آرمی چیف کا پنوعاقل کا دورہ، فارمیشن تربیتی امور اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
September 14, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوعاقل کا دورہ کیا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو صحرا میں فارمیشن تربیتی امور، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ رینجز، صالح پٹ میں فارمیشن کے تربیتی امور کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی تیاری، تربیتی معیار اور بلند حوصلے کو سراہا اور سخت حالات میں بہترین تربیت کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تربیتی امور میں مختلف ہتھیاروں اور خدمات کا موثر انضمام ضروری ہے۔ جنگ کے دوران دشمن کو موثر جواب دینے کے لیے بہترین تربیت ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی امور کے دوران فورسز نے مربوط جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ صحرا میں دفاعی جنگ کے دوران فائرنگ اور دیگر جہتوں کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبز شاداب پاکستان مہم کے تحت شجر کاری بھی کی۔

آرمی چیف نے متعلقہ حکام کو شہداء کے خاندانوں کی بھرپور فلاح و بہبود کی ہدایات دیں۔ کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے والوں کے لواحقین کی فلاح یقینی بنائیں گے۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے خاندان کی خیریت دریافت کی۔