Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف کا پرامن کراچی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

آرمی چیف کا پرامن کراچی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
July 2, 2020
 راولپنڈٰی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرامن کراچی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پاکستان رینجرز سندھ ہیڈکوارٹرز بھی گئے۔  آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، کور ہیڈکوارٹرز کراچی ، دورہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔ آرمی چیف کو آپریشنل امور اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سپاہ سے ملاقات کی اور ابھرتے چیلنجز کے مقابلے کیلئے چوکنا رہنے کی ہدایت  کی۔ آرمی چیف نے پرامن کراچی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان بھی کیا۔  آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، کور ہیڈکوارٹرز کراچی ، دورہ آرمی چیف نے کورونا وائرس کے خلاف قومی ردعمل میں فارمیشنز کے کلیدی تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف نے سندھ رینجرز ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔