Tuesday, April 16, 2024

آرمی چیف کا پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ‘ جوانوں کی قابلیت کی تعریف

آرمی چیف کا پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ‘ جوانوں کی قابلیت کی تعریف
October 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف نے قومی انسداد دہشت گردی سنٹرپبی کا دورہ کیا۔ پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔ جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ مشترکہ مشقیں خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی سنٹر پبی کا دورہ کیا اور دو ہفتے تک جاری رہنے والی انسداد دہشت گردی مشقوں کا جائزہ لیا۔ مشقوں میں حصہ لینے والے پاکستانی وچینی فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہناتھاکہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا ثبوت ہیں۔ اس طرح کی مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کی مہارت میں اضافہ ہوگا۔ یہ مشقیں خطے میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں میں مددگار ہونگی۔ عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج دنیا کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتی رہے گی۔ آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مہارت کی بھی تعریف کی۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا انسداد دہشت گردی مرکز پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے استقبال کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔