Tuesday, May 7, 2024

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں شاہین 9 کا معائنہ

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں شاہین 9 کا معائنہ
December 18, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہادر شاہینوں سے ملنے پہنچ گئے۔ پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ سپہ سالار کہتے ہیں فضائیہ کا بلند عزم اور حوصلہ اُنہیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پہنچے تو ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے پاک چائنا مشترکہ فضائی مشقوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ مشترکہ مشقیں اہم ہیں۔ اس سے جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے باہمی اشتراک اور آپریشنل استعداد کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خطے کی جغرافیائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مشقیں اہم ہیں۔ فضائیہ کا بلند عزم اور حوصلہ اُنہیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔