Friday, May 17, 2024

آرمی چیف کا ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ ، چونیاں اور قصور میں لاہور کور کا بھی دورہ ‏کیا

آرمی چیف کا ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ ، چونیاں اور قصور میں لاہور کور کا بھی دورہ ‏کیا
April 30, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، انہوں نے چونیاں اور قصور میں لاہور کور کا بھی دورہ کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور اور منگلا کور کے جوانوں کی مشقیں دیکھیں ۔

مادر وطن کے ہر ممکن تحفظ سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ، آرمی چیف

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج عوام کی حمایت سے مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی  ، مسلح افواج جواں مردی اور بہادری سے وطن عزیز کا دفاع یقینی بنائیں گی۔ سپہ سالار نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔