Wednesday, May 1, 2024

آرمی چیف کا ٹل اور کرم ایجنسی کا دورہ، انفارمیشن بیسڈ آپریشن  پربریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا ٹل اور کرم ایجنسی کا دورہ، انفارمیشن بیسڈ آپریشن  پربریفنگ دی گئی
August 23, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹل اور کرم ایجنسی کا دورہ کیا ہے اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی ہے۔  اس موقع پر انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہےجبکہ  آرمی چیف نے کومبنگ آپریشن کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اور ملک کے دیگر علاقوں سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں انکے سلیپرسیلز کا خاتمہ کریں گےاور پورے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے ۔ہم نے دہشتگردوں کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کو مستحکم کررہے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبے کو سراہا ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف جب کرم ایجنسی پہنچے تو کورکمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیااور جاری آپریشن پر بریفنگ بھی دی ۔