Monday, September 16, 2024

آرمی چیف کا واہ آرڈیننس فیکٹری کا دورہ

آرمی چیف کا واہ آرڈیننس فیکٹری کا دورہ
April 6, 2015
واہ کینٹ(ویب ڈٰیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے  پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ کہتے ہیں کہ پی او ایف واہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  واہ آرڈیننس فیکٹری پہنچنے پر آرمی چیف  جنرل راحیل شریف نے واہ آرڈیننس فیکٹری  کا دورہ کیا ہے ۔ جنرل راحیل شریف  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی او ایف پاکستان کی دفاعی صنعت کا ممتاز ادارہ ہے۔ پی او ایف واہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری  کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں اسلحہ اور گولہ بارود کی ضروریات پورا کرنے پرآرمی چیف نے پی او ایف کو  خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے  پی او ایف کو  دفاعی پیداوار میں خود کفالت کے لئے جدت اپنانے پر بھی  زور دیا۔