Friday, March 29, 2024

آپریشن ردالفساد کےذریعے تمام فسادیوں کا خاتمہ کرکے ملک میں امن قائم کیا جائے گا : آرمی چیف

آپریشن ردالفساد کےذریعے تمام فسادیوں کا خاتمہ کرکے ملک میں امن قائم کیا جائے گا : آرمی چیف
March 3, 2017
  راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپريشن رد الفساد کے ذريعے تمام فساديوں کا خاتمہ کر کے ملک میں امن قائم کیا جائے گا، ،پاک فوج دنيا کي بہترين فوج ہے، مردم شماری  اہم قومی ذمہ داری ہے اس کے ليے بھرپور معاونت فراہم کريں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چيف جنرل قمر جاويد باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین حربی صلاحیتوں کی حامل فوج ہے جس کا کوئی دوسرا ثانی نہیں ہے۔ یہ بات آرمی چیف نے ملتان گريژن کے دورے کے دوران فوجیوں کی فیلڈ مشقوں کے معائنے کے دوران کہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کا اپنےحربی تجربےکی بدولت کوئی ثانی نہیں۔ پاک فوج آپریشن ردالفساد کے کے نتیجے میں تمام فسادیوں کا خاتمہ کرے گی اور ملک میں امن و امان کو دوبارہ قائم کیا جائے گا۔ ملتان گیریژن کے دورے میں آرمی چیف کو کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ اس دوران آرمی چیف نے مردم شماری میں شریک فوجی اہلکاروں کی تربیتی سیشن کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ خانہ و مردم شماری انتہائی اہم قومی فریضہ ہے اور پاک فوج اس اہم فریضے کی ادائیگی کیلئے مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ آئي ايس پي آر کے مطابق آرمي چيف نے مظفر گڑھ فيلڈ فائرنگ رينج کا بھي دورہ کيا جہاں انہوں نے کمباٹ ٹريننگ مشقوں کا جائزہ ليا، آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی بہترین عسکری تربیت کی تعریف کی۔ آرمی چيف نے دہشت گردي کے خاتمے اور ملک ميں امن کے قيام کے ليے جوانوں کي قربانيوں کو بھي خراج تحسين پيش کيا،اس سے قبل ملتان آمد پر کور کمانڈر ملتان ليفٹننٹ جنرل سرفراز ستار نے ان کا استقبال کيا۔ اس موقع پر آئی جی ٹریننگ لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔