Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا مقتول نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پراظہار افسوس

آرمی چیف کا مقتول نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پراظہار افسوس
December 2, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے علالت کے باعث انتقال پراظہار افسوس کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، مرحوم سے انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ مقتول نقیب اللہ محسود کے خاندانی ذرائع کے مطابق محمد خان کینسر میں مبتلا تھے، پنڈی میں زیر علاج تھے۔