Monday, September 16, 2024

آرمی چیف کا مردم شماری سپورٹ سنٹر کا دورہ، مردم شماری کے حوالےسےبریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا مردم شماری سپورٹ سنٹر کا دورہ، مردم شماری کے حوالےسےبریفنگ دی گئی
April 10, 2017
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف کا مردم شماری سپورٹ سنٹر راولپنڈی کا دورہ مردم شماری کے حوالے سےانھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے مردم شماری سپورٹ سنٹر راولپنڈی  کا دورہ کیا۔ سپورٹ سنٹر پہنچنے پر چیئرمین کمانڈر آرمی آئیر ڈیفنس لفٹننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نے آّرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع  پر آرمی چیف کو مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا عمل قومی فریضہ ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ مردم شماری سپورٹ سنٹر کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا  کہ سپورٹ سنٹر بہترین کام  کررہاہے۔ مردم شماری کا پر امن انعقاد حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مردم شماری کی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔