Friday, May 17, 2024

آرمی چیف کا لاہور کا دورہ ، لاہور کور کی لاجسٹک انسٹالیشن کا معائنہ

آرمی چیف کا لاہور کا دورہ ، لاہور کور کی لاجسٹک انسٹالیشن کا معائنہ
November 7, 2020

لاہور (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں لاہور کور کی لاجسٹک انسٹالیشن کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پرکور کمانڈر لاہور اور چیف آف لاجسٹکس اسٹاف بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا، مؤثر لاجسٹکس دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت بڑھائے گی۔