Friday, May 3, 2024

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پرکیل اور شاردہ کے اگلے مورچوں کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پرکیل اور شاردہ کے اگلے مورچوں کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان
March 24, 2017
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اورشاردہ کے اگلے محاذوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف ایل او سی پر پہنچے توکورکمانڈر راولپنڈی لفٹننٹ جنرل ندیم رضا نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائرکی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر شرپسندوں کی موجودگی کا بھارتی پروپیگنڈا آزاد کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے ۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر موجود آبادیوں کی تحفظ فراہم کرتی رہے گی۔ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت سے بخوبی آگاہ ہے آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے آزادکشمیر حکومت کی مشاورت کے ساتھ علاقہ میں ترقیاتی کاموں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ دورہ کے دوران آرمی چیف کو خانہ ومردم شماری کے حوالے سے آرمی کی سپورٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی