Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ
July 8, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی  چیف  جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو عید کے موقع پر مبارک باد دی جبکہ ان کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا ہے ۔