Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کا فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز خیبر پختون خواہ کا دورہ، یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف کا فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز خیبر پختون خواہ کا دورہ، یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی
November 15, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز خیبر پختون خواہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے فرنٹیئر کور میوزیم، فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔ فرنٹیئر کور عجائب گھر اور قلعہ گیلری کو عوام کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہا سماجی و اقتصادی ترقی کا مرحلہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ آپریشنز کے فوائد اب علاقہ میں دیرپا امن و استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ کور کمانڈر پشاور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمڈ کور سینٹر،نوشہرہ کا دورہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمڈ کورسینٹر آمد پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے تھے۔ آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، آرمڈ کور سینٹر،نوشہرہ ، دورہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو آرمڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز بھی لگائے گئے تھے ۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ نوید مختار بھی موجود تھے۔