Friday, May 17, 2024

آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ
April 30, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹئر فورس کے رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا اور لیفٹنٹ جنرل عامر عباسی کو رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے کمانڈنٹ غیور محمود اعوان اور بڑی تعداد میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورس کے کردار کو بھرپور سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فرنٹیئر فورس نے روایتی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔